عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //شوپیان ضلع کے کیلر بیلٹ میں زمپتگری کے گورسی نالہ علاقے میں ایک تیندوئے کو مردہ پایا گیا۔نمائندے کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے حکام کو علاقے میں جانور کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کرنے کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے لاش کو برآمد کیا۔حکام نے بتایا کہ تیندوے کو جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا ہے اور موت کی وجہ جاننے کیلئے اسے جانچ کے لیے لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کا پوسٹ مارٹم محکمہ وائلڈ لائف میں کیا گیا جبکہ موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقاتی عمل جاری ہے۔ حکام نے بازیابی کے بعد ضروری طریقہ کار شروع کر دیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کے اطراف کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ادھر مشتاق الحسن نے ٹنگمرگ سے اطلاع دی کہ ٹنگمرگ زنڈہ پال میں ایک ماہ سے گھوم رہے ریچھ کو محکمہ وائلڈ لایف نے پکڑ لیا ۔مقامی شہری محمد عبداللہ نے بتایا کہ گاوں میں ریچھ کی موجودگی سے لوگوں میں کافی خوف وہراس پھیلا ہوا تھا۔ لوگوں نے بتایا ھے کہ ریچھ کو زندہ پکڑنے کے لیے محکمہ نے زبردست محنت کرکے لوگوں کو راحت فراہم کی ۔