منجا کوٹ //فوج کی جانب سے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول ککوڑہ تحصیل منجا کوٹ میں ’روڈ سیفٹی ‘کی مناسبت سے ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام میں فوج کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ سکول کے سٹاف ممبران ،معززین وطلباء بھی موجود تھے ۔فوجی آفیسران نے عوام کو روڈ سیفٹی ،سائن بورڈ اور سماج کی ذمہ داری کے سلسلہ میں مکمل جانکاری فراہم کرتے ہوے کہا کہ سماج کے ہرایک فرد کو چاہئے کہ وہ اپنا رول ادا کرے ۔تمام شرکا ء نے پروگرام کے دوران روڈ سیفٹی کا عہد بھی کیا ۔مکینوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی جانکاری سے جہاں عام لوگوں میں بیداری پیدا ہو تی ہے وہائیں کئی قیمتی جانین بھی بچائی جاسکتی ہیں ۔اس پروگرام کے دوران کووڈ کے پھیلائو کوروکنے کیلئے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی گئیں ۔