اشرف چراغ
کپواڑہ//سیکورٹی فورسز نے منگل کو کپواڑہ ضلع کے پتو شاہی سوگام علاقے میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن کے دوران ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔پولیس نے بتایا کہ 47راشٹریہ رائفلز، 31 بٹالین بی ایس ایف اور 8سیکٹر راشٹریہ رائفلز نے صبح سویرے پولیس سٹیشن سوگام کے دائرہ اختیار میں پتو شاہی علاقے میں آپریشن شروع کیا جو شام تک جاری رہا۔تلاشی کے دوران ملی ٹینٹوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جس میں 7.62ایم ایم گولہ بارود کے 34 رائونڈ، نائن ایم ایم گولہ بارود کے 18رائونڈ، ایک پستول میگزین، ایک پاکستانی ہینڈ گرینیڈ، چار چینی دستی بم اور ایک ایمونیشن پوچ شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بازیابی سے علاقے میں ملی ٹینٹوں کی رسد کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔