کپوارہ//اشرف چراغ // کپوارہ کے حد متارکہ پر ایک فوجی اہلکار حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ۔ کپوارہ کے کلاروس علاقہ میں حد متارکہ پر ایک فوجی اہلکار 18اور19فروری کی درمیانی رات اپنی بارک میں بیٹھا تھاکہ اس پر دل کا دورہ پڑگیا ۔اگر چہ اسے فوری طور پر درگمولہ میں قائم فوجی اسپتال میں دا خل کیا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دیا ۔فوجی اہلکار کی شناخت44سالہ حوالدار داتا رام کے بطور ہوئی اور وہ3 را ج رائفلز یونٹ سے وابستہ تھا ۔