کپوارہ //سب ضلع اسپتال کپوارہ میں 40آکسیجن سلنڈر پر اسرار طور غائب ہونے کے بعد 3ملازمین کو معطل کر دیا گیاہے۔ سب ضلع اسپتال کپوارہ سے آکسیجن سلنڈرو ں کو سرینگر روانہ کر نا تھا تاکہ ان میں آکسیجن بھر ا جائے تاہم جب خالی آکسیجن سلنڈروں کی گنتی کی گئی تو ان میں 40 پر اسرار طور غائب پائے گئے۔ معاملہ چیف میڈیکل آفیسر کی نو ٹس میں لا یا گیا، جنہوں نے فوری طور پر ضلع سٹور میں تعینات 3ملازمین کو تا حکم ثانی معطل کر دیا جبکہ معاملہ کی تحقیقات کے احکامات صا در کئے گئے۔ چیف میڈیکل آفیسر کپوارہ نے کہا کہ اس چوری میں جو بھی ملوث پایا جائیگا اسکے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لائی جائے گی ۔