پونچھ//چندروزپہلے ضلع کٹھوعہ میں ایک آٹھ سالہ کمسن بچی آصفہ بانو دخترمحمدیوسف ساکن رسانہ کے اغوا،عصمت ریزی اور قتل کے خلاف گوجربکروال یوتھ ایکشن کمیٹی پونچھ نے پونچھ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دلدوزواردات کوانجام دینے میں ملوث افرادکوعبرتباک سزادینے کاپرزورمطالبہ کیا۔مظاہرین نے مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ بانوکے ساتھ پیش آئے دل سوز اور وحشیانہ واقعہ کوانسانیت کے منہ پرطمانچے سے تعبیرکیا۔اس دوران مظاہرے کی قیادت گوجربکروال یوتھ ایکشن کمیٹی کے ضلع صدر اخلاق تبسم کررہے تھے۔تبسم ودیگران نے الزام لگایاکہ پولیس نے بچی کوتلاش کرنے میں غفلت کامظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ جہاں پاکستان کے قصورشہرمیں سات سالہ زینب کواغواکراوراس کاریپ کرکے قتل کرکے گندگی کے ڈھیرمیں پھینک دیاتھا،اسی طرز پرکٹھوعہ میں بھی بربریت کامظاہرہ کرکے درندہ صفت افرادنے آصفہ بانوکااغواکرکے اس کوقتل کیا۔انہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے ذمہ دارانسانیت کے دشمنوں کوسرعام پھانسی دی جانی چاہیئے۔ انہوں نے پرزورمانگ کی کہ وقت مقررہ کے اندراس واقعے کے ذمہ داردرندہ صف افرادکومنظرعام پرلایاجائے اورانہیں عبرت ناک سزادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اگردرندہ صف افرادکیخلاف کارروائی نہ کی توانسانیت دشمن عناصرکے حوصلے بلندہوں گے۔مظاہرین نے مزیدکہاکہ ایک طرف حکومت بیٹی بچاﺅ۔بیٹی پڑھاﺅکانعرہ لگاتی ہے اوردوسری طرف ایک لاپتہ بچی کوتلاش کرنے میں پولیس غفلت کامظاہرہ کرتی ہے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس تھانے کے ایس ایچ اوکوفی الفورمعطل کرنے کی مانگ کی ۔