جموں//معروف دلت لیڈران نے بدھ کے روز چندشرپسندوں جنھوں نے چندروزپہلے کٹھوعہ کے چک دیسہ گائوں میںسماجی کارکن اورانٹی کاسٹ ریفارمرس ،جیوٹیرائو پھولے اورکرانتی جیوتی ساوتری بھائی پھولے کے مجسموں کی جوتوں کے ہارپہناکر مبینہ بے حرمتی کیخلاف احتجاج کیا۔آل جموں اینڈ کشمیردلت چیتامنچ کے بینرتلے دلت لیڈران پریس کلب جموں کے باہرجمع ہوکرمجسمے کی بے حرمتی کے خلاف نعر ے بازی کی اورشرپسندوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔اس دوران منچ کے صدرشام لال باسن نے کہاکہ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے ،یہ پورے ملک کیلئے شرم کی بات ہے۔جیوتی رائوپھولے اورکرانتی جیوتی ساوتری پھولے کی تعلیم کے شعبے میں خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہاکہ جوتوں کے ہارپہناکرجیوتی رائوپھولے اورکرانتی جیوتی ساوتری پھولے کے مجسموںکی بے حرمتی ،صرف دلتوں کی ہی توہین نہیں بلکہ ملک کے ہرشہری کی توہین ہے۔باسن نے کہاکہ شرپسندعناصر تاریخ کومسخ کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شرپسندوں نے ملک کے لوگوںبالعموم اورایس سی،ایس ٹی اوراوبی سی کی بالخصوص توہین ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنراورایس ایس پی سانبہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مجسموں کی بے حرمتی کاسنجیدہ نوٹس لے کرملزمان کوسلاخوں کے پیچھے کریں۔آل جموں اینڈکشمیردلت چیتنامنچ کے علاوہ دیگرتنظیموں بشمول آل جموں اینڈکشمیرگردی مہاسبھا، ساوتری بھائی پھولے مہلاسنگھٹن ،آل جموں اینڈکشمیرمہاشاصدرسبھا،آل جموں اینڈکشمیربالمیکی سدھارسبھا، سریارہ سبھاباہوفورٹ ، آل جموں اینڈکشمیرمیگ سدھارسبھا، آل جموں اینڈکشمیرایس سی /ایس ٹی ریٹائرڈ ایمپلائزایسوسی ایشن ،آل جموں اینڈکشمیربھگت مہاسبھا،سریارہ سبھاسٹی،جی آرڈی ایس اکھنور، آل انڈیا بیکورڈکلاسزیونین، آل جے اینڈکے مزدوردستکاریونین،ایس جی آرڈی ایس چھنی ہمت ودیگران کے عہدیدارن بھی مظاہرین میں احتجاج میں شامل تھے۔