منجاکوٹ//تحصیل منجاکوٹ کے کوٹلی کالا بن علاقہ کا مملہ بڈا میں لوگ آج بھی بجلی کی تاریں درختوں کے ساتھ باندھنے پر مجبور ہیں اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج دن تک یہاں پر بجلی کے پول نہیں لگائے گئے جبکہ محکمہ کی طرف سے ہر ما ہ بل بھیجے جاتے ہیں مگر لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں اور جب بھی تھوڑی سی بارش ہوتی ہے تو بجلی بند ہو جاتی ہے۔لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کئی بار محکمہ کے ملازمین اور افسران کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا گیا مگرابھی تک اس علاقہ میں پول نہیں لگائے گئے جس کی وجہ سے لوگوں کو درختوں کے ساتھ بجلی کی تاریں باندھنے پر مجبور ہیں ۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیا کہ اس علاقہ میں جلد سے جلد بجلی کے پول لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کے حادثات کا خطرہ نہ لاحق ہو۔