کوٹرنکہ // کوٹرنکہ قصبہ میں صفائی ستھرائی کا نام ونشان تک نہیں جبکہ مرکزی سرکار سوئوچھ بھارت مشن کے تحت لاکھوں روپے واگزار کررہی ہے ۔مقامی لوگوںکاکہناہے کہ محکمہ دیہی ترقی کی طرف صفائی ستھرائی کا اہتمام نہیں کیا جارہا ۔ انہوںنے کہا کہ ہر جگہ ایس بی ایم کے تحت کوڑا دان نصب کئے گئے ہیںتاہم کوٹرنکہ قصبہ میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت نصب کئے جانے والے کوڑادان اب تک لوگوں کو نہیں ملے جس کی وجہ سے گندگی میں بہت زیادہ اضافہ ہورہاہے ۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ کوٹرنکہ قصبہ میں گلی کوچے بھی مرمت نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوںنے وزیر برائے دیہی ترقی سے اپیل کی کہ وہ محکمہ کے افسران کو ان ضروری کاموں کے فوری طور پر انجام دینے کی ہدایت دیں۔