مینڈھر//مینڈھر کے کو ٹا ں علا قہ میں 18ستمبر2013 کواُس وقت کے محکمہ تعمیر ات عامہ کے وزیر عبدلمجید وانی نے کو ٹا ں تا سوئیا ں پل کا سنگ بنیا د رکھا تھا لیکن پا نچ بر س بیت جانے کے بعد پل اس وقت تک تعمیر نہیں ہو سکاہے ۔ علا قہ کے لو گو ں کا کہنا ہے اس وقت کے وزیر لو گو ں کو صر ف بے قوف بنا تے رہے جبکہ زمین سطح پر کو ئی کام نہیں کیا ہے اور اپنے نام کی تختیا ں لگا کر اور ممبر اسمبلی اور ممبر قانون ساز کو نسل کے ممبر ان کا نام لکھتے رہے اور لو گو ں کو اس بات پرخو ش کر تے رہے کہ آپ کا کام جلد ازجلد کیا جائے گالیکن لو گو ں کو یہ پتہ نہیں تھا کہ یہ تختیاں صرف نام کی رہیں گی ، لو گو ں کا کہنا ہے پل نہ ہونے کی وجہ سے لو گو ں کو سخت پر یشانیو ں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کیو نکہ علا قہ میں سڑ ک نہ ہونے کی وجہ سے لو گو ں کو کئی کلو میٹر پیدل سفرطے کر نا پڑ تا ہے ۔ انہو ںنے مز ید کہا کہ سڑ ک کا کام متعلقہ محکمہ نے شروع کر وایا ہوا ہے لیکن سڑ ک کا سر وے ٹھیک نہیں ہے جس میں گا ڑیو ں کا چلنا نہا یت ہی مشکل ہے ، لہذا فو ری طور پر سڑ ک کا م بند کروایا کہ سڑ ک کا سروے ٹھیک طر یقے سے کر وا کر کام کیا جائے ۔ اور پل کا بقایاکام جلد مکمل کیا جائے ۔ ورنہ علا قہ کے لو گ متعلقہ وزیر کے خلاف اور محکمہ تعمیرات عا مہ کے اعلی حکام کے خلاف احتجا ج کر یں گے ۔ اس سلسلہ میں جب متعلقہ محکمہ کے اے ای ای مینڈھر سے رابطہ کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ پل کا جتنا کام ہوا ہے اس کا کچھ پیسہ بقایا ہے اور ٹھیکیدار نے کام ادھورہ چھو ڑ دیا ہے ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ مجھے بقایا تمام رقومات دی جا ئے تا کہ میں پل کا لینٹر ڈال سکو ں، جس کیلئے میں نے اعلی حکام کو لکھا ہوا ہے ۔ جبکہ سڑ ک کام بھی شروع کیا گیا ہے لیکن سڑ ک کے سروے پر لو گو ں کو اعتر اض ہے اور اس کیلئے بھی میں نے علا قہ کے لو گو ں کو کہا ہے کہ میں موقعہ پر آکر سڑ ک کا سروے تبد یل کرو ں گا لیکن آپ لو گو ں کو ساتھ دینا ہو گا۔