پونچھ//کورونا وائرس کی وجہ سے سرحدی ضلع پونچھ میں الوداع جمعہ ہر طرف بندشیںہونے کی وجہ سے بہت مختلف رہا۔ اس دوران ضلع پونچھ کے تمام عید گاہوں میں اور کچھ جامع مساجد میں جمعہ کی نماز کے اجتماعات نہیں ہوئے۔ انتظامیہ نے پہلے ہی تمام فرزندان توحید کو احتیاط برتتے ہوئے جمعہ الوداع منانے کی ہدایت دی تھی جس کی وجہ سے مساجد میں نمازیوں کی تعداد بہت کم دیکھنے کو ملے ۔مرکزی عید گاہ پونچھ جہاں پونچھ کا سب سے بڑا اجتماع نماز اداکیا کرتا ہے اس بار نماز ہی ادا نہ کی گئی عید گاہ کے ساتھ کی مسجد میں چند ان افراد نے جمعہ ادا کیا یہاں ان کو نماز اداد کرنے کی اجازت دی گئی جن کے کورونا ٹیسٹ کی رپوٹس منفی تھی۔ادھر مرکزی جامع مسجد پونچھ میں بھی جہاں ہر سال تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی میں چند افراد نے نماز ادا کی،اس کے علاوہ مسجد کے صرف اندرونی اسپیکروں کا استعمال گیا یہاں بھی انتظامیہ نے تمام نمازیوں پر ماسک کا پہننا لازمی قرار دیا تھا اور ہر دو نمازیوں کے درمیان تمام سمتوں سے دو فٹ کے فاصلے کا خیال بھی رکھا گیا۔جامع مسجد بگیالاں میں بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہووئے نماز ادا کی گی اس دوران تمام مصلیان کو سماجی دوری کا خیال رکھنے اورساتھ ہی انہیں چہرہ کا ماسک بھی پہننا کی تاقید کی گئی۔انجمن جعفریہ پونچھ کی جانب سے پہلے ہیں مرکزی جامع مسجد علی علیہ السلام میں نماز جمہ نہ ادا کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں نما ادا کی گئی لیکن یہاں بھی ایس او پیز کی مکمل پابندی کی گئی۔اس دوران تمام ائمہ جمعہ نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ وبائی بیماری کا پھیلائوں نہ ہو اس کے لئے حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کریں۔ضلع راجوری کے بیشتر علاقوں میں لاکھوں فرزندان توحید نے جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈائون ک ے درمیان ماہ رمضان گزر رہا ہے اسی دوران پوری دنیا کے کروڑوں مسلمانوں نے رمضان المبارک کا آخری جمعہ ادا کیا۔ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی جگہوں پر جمعہ کی نماز کے اجتماعات نہیں ہوئے لیکن ضلع راجوری میں حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جمعتہ الودع نہایت ہی خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کیا گیا۔ رحمتوں اور برکتوں والے اس ماہ مقدس میں اہل ایمان نے پْرنم آنکھوں سے اس ماہ صیام کے آخری لمحات کو غنیمت جان کر اپنے خالق حقیقی کو منانے کیلئے سر بسجود ہو کر رقت انگیز دعائیں کیں۔ چنانچہ ضلع بھر میں خشو ع و خصوع کے ساتھ جمعتہ الوداع کی نماز ادا کئی۔الوداع جمعہ کے موقع پر قصبہ تھنہ منڈی کی تمام مساجد میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی ، غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی اور حنفیہ جامع مسجد تھنہ منڈی میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے پہنچے جبکہ قصبہ کی دیگر تمام مساجد میں بھی جمعہ الوداع کے روح پرور اجتماعات ہوئے جہاں پر حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ ادھر جامع مسجد کھنیال کوٹ درہ ، نڑہوتی، منگوٹہ، چھڑونگ ، بھیروٹ، پلانگڑھ ،ساج ، فتح پور، راجدھانی، شاہدرہ، بھنگائی، منیال، عظمت آباد ، اور الال وغیرہ میں بھی بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے نہایت ہی سادگی سے نمازجمعہ ادا کی۔ اس دوران علماء نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گورنمنٹ کی ہدایات کو مانتے ہوئے اپنے گھروں میں ہی رہیں ، احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ، ماسک پہنیں ، سماجی دوری بنائے رکھیں، سینیٹائزرز کا استعمال کریں اور اس کے بعد ہی مساجد کا رخ کریں۔