راجوری //راجوری ضلع میں کووڈ ویکسین کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کرنے کیلئے نوجوان رضا کاروں نے دیہات میں جاکر لوگوں کو ویکسین کی اہمیت کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔چیف کوآر ڈینٹر وسال شرما پہاڑی ،ایڈوائزر سنجے شرما ،راکیش شرما ،سلیم بخاری ،رمیز خان ودیگران کیساتھ ساتھ گلوبل پیس فانڈیشن کے رضارکاروں کی ایک ٹیم نے آپسی اشتراک سے لوگوں کو بیدار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔اس عمل کے دوران اراکین گائوں گائوں جاکر لوگوں کو ویکسین لگوانے کے بارے میں بیدار کررہے ہیں جبکہ اس دروان ویکسین کے سلسلہ میں پھیلا ئی جارہی غلط افوائوں کے بارے میں بھی لوگوں کو جانکاری دی جارہی ہے ۔ٹیم کے چیف کوآر ڈینٹر نے بتایا کہ لوگوں میں ویکسین کے سلسلہ میں کم جانکاری ہونے کی وجہ سے محکمہ صحت کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ،۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم لوگوں کو اس سلسلہ میں بیدار کرنے کیساتھ ساتھ ویکسین کے فائدے کے بارے میں بھی جانکاری دے رہے ہیں ۔اس ٹیم میں شامل اراکین نے ضلع میں کام کررہی سبھی این جی او سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگوں کو ویکسین کے سلسلہ میں بیدار کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔