مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں کووڈ ایس او پیز پر عمل کروانے کیلئے پولیس پوری طرح سے متحرک ہو کر کام کررہی ہے ۔مینڈھر قصبہ میں ایس ایچ او کی قیادت والی پولیس ٹیم ایس ڈی پی او مینڈھر کی قیادت میں قصبہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کو کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے بیدار کرنے کیساتھ ساتھ اس سلسلہ میں کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔پولیس حکام نے بتایا کہ اس مہم کے دوران عام لوگوں کو کووڈ کے سلسلہ میں بیدار کرنے کے علاوہ ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر کی اہمیت کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں پر عام لوگوں کیساتھ ساتھ گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت جاری کی جارہی ہیں ۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کی دوسری لہر ابھی جاری ہے جبکہ عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ پُر ہجوم علاقوں سے گر یز کریں تاکہ مزید پھیلائو کو کم کیاجا سکے ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ان لاک کے دوران قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔