کولگام//ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر کولگام اور ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اہتمام سے T-10ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہائر سکینڈری سکول یاری پورہ اور ہائر سکینڈری سکول بگام کے درمیان کھیلاگیا۔ ہائر سکینڈری سکول یاری پورہ نے فائنل میچ میں جیت درج کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ مہمان خصوصی تھے ۔ انہوںنے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔