سرینگر//کولگام میں پولیس نے سوِک ایکشن پروگرام کے تحت’اتحاد کیلئے دور‘ (رن فار یونٹی )کا انعقاد کیا جس میں طلباء ، مقامی نوجوانوں اور پولیس اہلکاروں اور افسران نے شرکت کی۔ایس پی کولگام گرندر پال سنگھ(آئی پی ایس) نے صبح 8:30 بجے ’اتحاد کیلئے دوڑ‘کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ایس پی کولگام ، ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر کولگام ، ایس ڈی پی او ڈی ایچ پورہ ، ڈی وائی ایس پی ڈی آر کولگام ، ڈی وائی ایس پی کولگام ، ڈی وائی ایس پی پی پی ہاتی پورہ ، ڈی آئی ایس پی پی سی میربازار ، ایس ایچ او کولگام کے ساتھ ضلعی پولیس کولگام کے دیگر افسران ونوجوانوں نے بھی شرکت کی۔ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول ڈی کے مرگ کے طلباء عاشق احمد کھانڈے نے پہلی ، دوسری پوزیشن ظہور احمد لون اورتیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائر سکینڈی سکول مرہامہ کے آصف فیاض نے حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کولگام میں منعقدہ تقریب میں تینوں پوزیشن ہولڈروں کو انعامات سے نوازا گیا۔ ایس پی کولگام نے شرکاء کے عزم اور جوش و جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے نوجوان منشیات سے پرہیز کریںاور کھیل کود کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔