نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2411 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 71 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1223 ہوگئی ہے ۔کورونا سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 953 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10018 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے کل شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں حالات میں کوئی سدھار نہیں ہورہا ہے اور یہاں گزشتہ ایک دن میں 1006 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد11506 پہنچ گئی ہے ۔اس دوران ریاست میں 26 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 485 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 1879 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔گجرات چوبیس گھنٹوں کے دوران 326 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے کی فہرست میں دوسرے مقام پر برقرار ہے ۔ گجرات میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4721 ہوگئی ہے اور 22 مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 197 ہوگئی ہے ۔ریاست میں اب تک 735 صحتیاب ہوئے ہیں۔اس کے بعد ، قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 223 نئے معاملے سامنے آمنے کے بعد مجموعی طور سے 3738 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 61 برقرار ہے ۔ راجدھانی میں مجموعی طور سے 1167 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔کورونا وائرس سے شدید متاثر مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور مریضوں کی تعداد 2719 ہی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 145 ہوگئی ہے ۔ریاست میں اب تک 524 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 82 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 2666 ہوگیا ہے ۔ ریاست میں اس دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی ہے ۔ریاست میں 1116 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔