نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 افراد کی اموات ہوئی اوراس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12573 ہوگئی ہے ۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کے 13586 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 380532 ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3752 کیسز درج کئے گئے اور 100 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 120504 اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5751 ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس سے متاثر تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں متاثرین کی تعداد 52334 پر پہنچ گئی ہے یہاں اب تک اس انفیکشن سے 625 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ راجدھانی دہلی میں کورونا کی وجہ سے صورتحال مسلسل خراب ہورہی ہے یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے اور یہ ملک میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 49979 ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفکیشن سے 65 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1969 ہوگئی ہے۔
۔2 لاکھ افراد صحتیاب
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان اب تک دو لاکھ سے زائد متاثرین صحت مند ہوچکے ہیں اور گزشتہ دو دنوں میں مرنے والوں کی تعداد میں تین دن پہلے کے مقابلے میں کمی آئی ہے ۔ بدھ کو 2003 اموات کے مقابلے میں جمعرات کو اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں کافی کمی آئی اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 336 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 163248 فعال کیسز ہیں اور مزید 10386مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 204711 ہوگئی ہے ۔