نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1594 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 51 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 937 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کی جانب سے کل شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن 522 کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار 8590 ہوگیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 27 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 369 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1282 متاثرہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں گزشتہ ایک دن میں 992 نئے کیسز کے آنے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 8590 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 27 مزید لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 369 ہو گئی ہے ۔ وہیں ریاست میں 1282 متاثر مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 247 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر برقرار ہے ۔گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3548 ہو گئی ہے اورمزید 11 افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 162 تک پہنچ گئی ہے ۔اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہے ، اگرچہ نئے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 190 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 3108 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 877 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔