نئی دہلی// /ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1463 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 28 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 60 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 886 ہوگئی ہے۔ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 28380 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 448 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6362 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے کل جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن 440 کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار 8068 ہوگیا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 19 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 342 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1188 متاثرہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 230 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے ۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3301 ہو گئی ہے اور 18 مزید افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 151 تک پہنچ گئی ہے . اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 293 نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد اب تک کل 2918 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد مزید ایک کے اضافہ کے ساتھ 54 ہو گئی ہے ۔ دہلی میں اب تک کل 877 مریضوں کوعلاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 102 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 2185 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں وبا سے مزید چھ افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 33 ہو گئی ہے ۔ تمل ناڈو میں 64 نئے کیسزسامنے آئے اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1885 ہو گئی اور ریاست میں ایک اور متاثرشخص کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سے بڑھ کر 24 ہو گئی۔ مدھیہ پردیش میں اس وائرس کی زد میں اب تک 2096 افراد آ چکے ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مزید متاثرین کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید سات کے اضافہ کے بعد یہ بڑھ کر 103 ہو گئی ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے 75 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعئ تعداد 1868 ہو گئی ہے اور اس دوران دو لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے . وہیں ریاست میں ابھی تک 289 مریضوں کو علاج کے بعد اسسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے . تلنگانہ میں اس دوران 11 نئے کیس سامنے آئے اور متاثرین کی کل تعداد 1002 ہو گئی۔