سرینگر// جموں و کشمیر میں 85سالہ معمر خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگئی اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 1933ہوگئی ہے جن میں 1213کشمیر جبکہ 720جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 76افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 373ہوگئی ہے۔ان میں 72ہزار 852کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں جبکہ 51ہزار521کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ تازہ 76متاثرین میں سے 16جموں جبکہ 60کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 60نئے معاملات میں 32ضلع سرینگر، 10بارہمولہ، 5بڈگام، 7کپوارہ، 4اننت ناگ، 1بانڈی پورہ اور ایک کولگام سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے کے 16متاثرین میں 11ضلع جموں، 3ادھمپور، 1سانبہ، اور ایک پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
خاتون فوت
جموں صوبے میں ایک مرتبہ پھر جمعہ کو کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن کشمیر صوبے کے جنوبی ضلع اننت نات سے تعلق رکھنے والی ایک 85سالہ معمر خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی۔ جی ایم سی اننت ناگ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ جنگلات منڈی اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی ایک معمرخاتون کو چند دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں و ہ فوت ہوگئی ہے‘‘۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,373معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے823سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,21,617اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,933تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,213کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور720کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کومزید215فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے115اَفراداور کشمیر صوبے کے100اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 45,02,603ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 29؍جنوری 2021 کی شام تک 43,78,230نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,09,248افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,220اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔823 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ93,960اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,78,312اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔