سرینگر //جموں و کشمیر کے 11اضلاع میں قائم کووڈ اسپتالوں میں کوئی بھی کورونا متاثرین زیر علاج نہیں ہے جبکہ دیگر9اضلاع میں قائم کئے گئے 14سرکاری کووڈ اسپتالوں میں ابھی بھی 90مریض زیر علاج ہیں۔ جموں و کشمیر سرکار نے کورونا متاثرین کے علاج و معالجہ کیلئے دو نوں صوبوں میں 53 سرکاری اسپتالوں کو کووڈ کیلئے مخصوص رکھا ہے۔ 53اسپتالوںمیں 25کشمیر جبکہ 28جموں میںقائم کئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں کمی آنے کے بعد کشمیر صوبے کے بانڈی پورہ، بڈگام، کولگام، شوپیان، پلوامہ ، گاندربل اور کپوارہ میں قائم کئے گئے15 کووڈ اسپتال خالی پڑے ہیں جبکہ دیگر 10اسپتالوں میں 57مریض زیر علاج ہیں۔ اسی طرح جموں صوبے کے 10 اضلاع میں28اسپتال قائم کئے گئے ہیں۔ان میں سے ادھمپور، ریاسی، سانبہ اور رام بن کے 9اسپتال خالی ہوگئے ہیں جبکہ دیگر 19اسپتالوں میں 33متاثرین زیر علاج ہیں۔ کشمیر کے 25اسپتالوں میں سب سے زیادہ 7اسپتال ضلع سرینگر میں مخصوص رکھے گئے تھے جن میںجی وی سی بمنہ اور رعناواری اسپتال خالی ہیں جبکہ سرینگر کے دیگر5اسپتالوں میںابھی بھی 53متاثرین زیر علاج ہیں جن میں صدر اسپتال میں 6،سکمز صورہ میں23،سی ڈی اسپتال میں3،ڈی آر ڈی او اسپتال میں 9اورکشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں 12مریض زیر علاج ہیں۔ اننت ناگ ضلع میں 3اسپتالوں کو کورونا متاثرین کیلئے مخصوص رکھا گیا تھا لیکن یہاں صرف جی ایم سی اننت ناگ میں ایک مریض زیر علاج ہے جبکہ دیگر 2اسپتال خالی ہوگئے ہیں۔ بانڈی پورہ میں کورونا متاثرین کیلئے 5اسپتال مخصوص رکھے گئے تھے لیکن یہ سبھی خالی پڑے ہیں۔بڈگام ضلع میں متاثرین کے علاج و معالجہ کیلئے 4اسپتالوں کو نامزد کیا گیا تھا جہاں معمول کا کام کاج شروع کیا گیا ہے۔ ضلع اسپتال شوپیان، ضلع اسپتال پلوامہ، ضلع اسپتال گاندربل اور سی ایچ سی کپوارہ میں بھی کوئی کورونا متاثر ہ شخص زیر علاج نہیں ہے اور ان اسپتالوں میں بھی معمول کا کام کاج شروع کیا گیا ہے۔ جموں صوبے کے 10اضلاع میں 28اسپتال کورونا متاثرین کے علاج کیلئے رکھے گئے تھے ، یہاں مجموعی طور پر 19اسپتال خالی پڑے ہیں جن میں سے ریاسی ، ادھمپور، سانبہ اور رام بن کے 9اسپتال اور دیگر 5اضلاع میں 10سپتال شامل ہیں۔ ضلع جموں کے 6اسپتالوں میں 3 خالی پڑے ہیں اور 3اسپتالوں میں 12 مریض زیر علاج ہیں جن میں جی ایم سی جموں میں8،ڈی آر ڈی او بھگوتی نگر میں 3 اور زچگی اسپتال گاندھی نگر میں 1مریض زیر علاج ہے۔ ڈوڈ ہ ضلع میں 2اسپتالوں کو مخصوص رکھا گیا لیکن یہاں ایک اسپتال میں 4متاثرین زیر علاج ہیں جبکہ ایک خالی پڑا ہے۔ کٹھوعہ ضلع میں 5اسپتال مخصوص رکھے گئے، ان میں 4خالی ہیں جبکہ ایک میں 9متاثرین زیر علاج ہیں۔ کشتواڑ ضلع میں ایک اسپتال کو کورونا متاثرین کیلئے مخصوص رکھا گیا یہاں 2مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ پونچھ ضلع میں 4اسپتالوں کو کورونا متاثرین کیلئے مخصوص رکھا گیا ، یہاں 3خالی ہیں جبکہ ضلع اسپتال پونچھ میں 2مریض زیر علاج ہیں۔
جموں میںایک فوت،کل 107 متاثر
پرویز احمد
سرینگر //جموں و کشمیر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 47ہزار 133 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت مزید 107افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 24ہزار 202ہوگئی ہے۔ اس دوران گورنمنٹ مڈیکل کالج جموں میں ایک اور متاثرہ شخص فوت ہوگیا ہے اور اسطرح متوفین کی مجموعی تعداد 4402ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 107افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 45جموں جبکہ 62کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 62 افراد میں 3 بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 59 افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 62 افراد میں سرینگر میں 26، بارہمولہ میں 7، بڈگام میں 11، پلوامہ میں 5،کپوارہ میں1،اننت ناگ میں 1،بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 5،کولگام میں 3اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 1ہزار413ہوگئی ہے۔ اتوار کو مسلسل 5ویں دن وادی میں وائرس سے کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2240بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 45افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیںجن میں 2بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 43افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں متاثر ہونے والے 45افراد میں ضلع جموں میں12، ادھمپور میں 1، راجوری میں 7، دوڈہ میں10،کٹھوعہ میں 1،کشتواڑ میں10،پونچھ میں 3، ریاسی میں 1جبکہ سانبہ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22ہزار 771تک پہنچ گئی ہے۔ اتوار کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔مرنے والے شخص کو چند دن قبل جی ایم سی جموں میں داخل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2162ہوگئی ہے۔