سرینگر //جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 48ہزار565ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3969افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ55ہزار888ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید62افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں اور متوفین کی مجموعی تعداد3355تک پہنچ گئی ۔ 3969افراد میں سے 1375جموں جبکہ 2594کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد میں7بیرون ریاستوں اور ممالک سے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 2587افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ نئے معاملات میں سرینگر میں 675،بارہمولہ میں371، بڈگام میں411، پلوامہ میں171، کپوارہ میں190، اننت ناگ میں311، بانڈی پورہ میں113، گاندربل میں118، کولگام میں 149 جبکہ شوپیان سے85افراد تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران کشمیر میں مزید23 افراد فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں7،فوجی اسپتال میں ایک، ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں 3، ضلع اسپتال گاندربل میں ایک، ضلع اسپتال کولگام میں ایک، ٹروما اسپتال بجبہاڑہ میں ایک، جی ایم سی بارہمولہ میں1، رعناواری اسپتال میں 4اور سی ڈی اسپتال میں 2فوت ہوئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد1784ہوگئی ہے ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں کورونا وائرس سے1375افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں17افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 1358افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے تازہ متاثرین میں جموں میں493، ادھمپور میں154، راجوری میں142، ڈوڈہ میں64، کٹھوعہ میں158، سانبہ میں 112، کشتواڑ میں25، پونچھ میں106، رام بن میں68 جبکہ ریاسی سے 53افراد تعلق رکھتے ہیں۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد99ہزار192ہوگئی ہے۔بدھ کو جموں صوبے میں39افراد وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 17، اے کے جی کٹھوعہ میں 2، ، جی ایم سی راجوری میں1، سی ایچ سی ادھمپور میں1، جی ایم سی کٹھوعہ میں 4، جی ایچ گاندی نگر جموں میں 3، ایسکام ایک، ضلع اسپتال ادھمپور میں ایک، زچگی اسپتال ستواری میں 3، ایس ایم وی ڈی این ایچ میں 2، سی ایچ سی کٹرا میں ایک جبکہ 4افراد گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1571تک پہنچ گئی ہے۔
لداخ میں 5 کی موت، 202 نئے معاملات درج
یو این آئی
لیہہ// لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 170 تک پہنچ گئی۔فوت ہونے والوں میں سے 4 کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ ایک کا تعلق ضلع کرگل سے ہے۔محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ لیہہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی، 156 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 202 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔