سرنکوٹ//سرنکوٹ کورٹ کمپلیکس کے باہر نکاسی نظام مفلوج ہونے کی وجہ سے وکلاءاور عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔وکلاءنے بتایا کہ کورٹ کمپلیکس جہاں پر روزانہ سینکڑوں افراد کا آنا جانا ہوتا ہے وہائیں انتظامیہ کی جانب سے نکاسی نظام کو معیاری بنانے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ کورٹ کمپلیکس کے نزدیک ہی میونسپل کمیٹی کا دفتر قائم ہے لیکن اس کے باوجود بھی نہ تو صفائی ستھرائی کا کوئی بندوبست کیاجارہا ہے او ر نہ ہی نکاسی نظام کو معقول بنایا جارہا ہے ۔غور طلب ہے کہ مذکورہ علاقہ میں لگ بھگ سبھی آفیسران کے دفتر قائم ہیں لیکن اس کے باوجود بھی حکام ٹس سے مس نہیں ہوتے ۔مکینوں نے بتایا کہ موسم کی خرابی کےساتھ ہی علاقہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تاہم برساتی موسم میں صورتحال مزید خراب ہوجاتی ہے۔مقامی لوگوں اور وکلا ءنے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کورٹ کمپلیکس کے نزدیکی علاقہ میں نکاسی نظام کی بہتری کےلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عام لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔