غلام نبی رینہ
کنگن// کشمیرعظمیٰ میں شائع خبرکانوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر گاندربل نے کنگن سے گگن گیر تک بس سروس شروع کی ہے جس سے عوام نے راحت کی سانس لی ۔سونہ مرگ ٹنل تعمیر ہونے کے بعد اگرچہ تحصیل گنڈ کے گگن گیر ریزن میں سرشام ہی ٹرانسپورٹ غائب ہونے کے نتیجے میں مسافروں، طلبہ اور تجارت پیشہ افراد کو گھروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا، جس کے بعد مقامی لوگوں کے حوالے سے کشمیر عظمی نے 20جنوری کو ایک رپورٹ شائع کی تھی ۔ رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اے آر ٹی او گاندربل عارف پرویز شاہ نے بدھ کے روز سے کنگن سے گگن گیر تک بس سروس شروع کردی تاکہ عوام کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، جبکہ جو کے ایم ڈی کی بسیں کلن تک ہی آرہی تھیں، بدھ سے اب باضابطہ طور پر گگن گیر تک چلیںگی اور صبح سات آٹھ بجے سے گگن گیر سے سرینگر تک کے ایم ڈی بسیں چلے گی ۔لوگوں نے کشمیر عظمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ ہمیشہ عوام کی مشکلات کو اُجاگر کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔