عارف بلوچ
اننت ناگ//اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں دن بھر اچھی خاصی دھوپ کے بیچ ہفتہ کی سہہ پہر کو موسم نے اچانک کروٹ بدلی اوربارشوں کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ۔دونوں اضلاع میںایک گھنٹے تک بارشیں ہوئیں جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔اس دوران کنڈ کولگام میں شدید ژالہ باری سے سیب کے باغات سمیت دیگر فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ ژالہ باری کئی منٹوں تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں کسان تشویش میں مبتلا ہیں۔