کمپیوٹر کے ویسے تو بہت سے حصے ہوتے ہیں لیکن اُس کے ’’پانچ بنیادی حصے‘‘ ہیں۔ انسان کو ہی ذہن میں رکھ کرکمپیوٹر بنایا گیا ہے ۔کمپیوٹر کے پانچ بنیادی حصے یہ ہیں ۔ (1 ) ہارڈ ڈسک، (2 ) ریم، (3 ٌ) کی بورڈاور ماؤس، (4 )سی ڈی ڈرائیو یا یوایس بی پورٹ،(5 ) مانیٹر یا پرنٹر ۔ہم انسان جس طرح اپنے کان سے سنتے ہیں اور ہاتھ سے چھو کر محسوس کرکے معلومات حاصل کرتے ہیں ۔اُسی طرح کمپیوٹر کو ’’کی بورڈ اور ماؤس‘‘ کے ذریعے معلومات دی جاتی ہے۔ ہم انسان جس طرح آنکھ سے دیکھتے ہیں تو اُسی طرح کمپیوٹر ’’سی ڈی ڈرائیو یا یو ایس بی پورٹ ‘‘ کے ذریعے ’’سافٹ ویئر‘‘ کو جب ہم ’’انسٹال‘‘ کرتے ہیں تو پڑھتا ہے ۔ جس طرح ہم انسان کے ہاتھ پاؤں ہیں ،اُسی طرح کمپیوٹر کے ہاتھ پاؤں ’’سافٹ ویئر‘‘ ہیں۔ہم انسان کے اندر ’’بڑا دماغ‘‘ ہے وہ کمپیوٹر میں ’’ہارڈ ڈسک‘‘ ہے ۔ہم انسان کے اندر ’’چھوٹا دماغ‘‘ ہے تو وہ کمپیوٹر میں ’’ریم‘‘ ہے جو ’’مدر بورڈ‘‘ میں ہوتا ہے اور مدربورڈ کو کمپیوٹر کا ’’دماغ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ۔ آپ غور کریں کہ ہم انسان سائیکل چلاتے ہیں اور سائیکل چلاتے چلاتے بات بھی کرتے جاتے ہیں۔جب ہم شروع میں سائیکل چلانا سیکھتے ہیں تو ہمیں بہت پریشانی ہوتی ہے کیونکہ ہم جب سائیکل چلانا سیکھتے ہیں تو ہمارا ’’بڑا دماغ‘‘ سائیکل چلانے کے پورے سسٹم کو سمجھنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ جب ہمارا ’’بڑا دماغ‘‘ سائیکل چلانے کے پورے سسٹم یعنی پیڈل مارنا ، ہینڈل گھمانااور سائیکل کا بیلنس سنبھالنا ،بریک مارنا وغیرہ سب سمجھ لیتا ہے تو ’’چھوٹے دماغ‘‘ کو سب سکھا دیتا ہے اور ’’چھوٹا دماغ‘‘ اپنا کام کرنا شروع کردیتا ہے۔جب ہم سائیکل چلانا سیکھ جاتے ہیں تو اب ہمیں یہ نہیں سوچنا پڑتا ہے کہ اب پیڈل مارنا ہے یا ہینڈل گھمانا ہے یا بریک مارنا ہے ۔اب یہ کام ’’چھوٹا دماغ‘‘ ضرورت کے مطابق خود بخود کرتا رہتا ہے اور ہم ’’چھوٹے دماغ‘‘ سے سائیکل چلاتے رہتے ہیں اور ’’بڑے دماغ‘‘ سے سوچ سمجھ کر بات کرتے رہتے ہیں۔اِسی طرح ’’ریم‘‘ کمپیوٹر کا چھوٹا دماغ ہے جو ’’سافٹ ویئر‘‘ کو چلاتا رہتا ہے ۔ جب ہم کمپیوٹر پر کسی کام کو شروع کرتے ہیں مثال کے طور پر ویڈیو دیکھنا یا آڈیو سننا تو اُس ویڈیو یا آڈیو کے ’’سافٹ ویئر‘‘ میں نہ جاتے ہوئے سیدھے سیدھے ’’اوپن‘‘ کر کے چلا دیں گے تو ہمارا کمپیوٹر خود بخود اُس ویڈیو کو ’’ویڈیو سافٹ‘‘ ویئر میں چلادے گا ۔یہ ’’ریم‘‘ کا کام ہے ۔اب جب ہم کسی معلومات یا ویڈیویا آڈیو کو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اُسے ’’ہارڈ دسک‘‘ میں ڈال دیتے ہیں ۔ اب کمپیوٹر اُسے اُس وقت تک محفوظ رکھے گا جب تک ہم چاہیں گے۔ جس طرح ہم انسان اپنے کان سے سنتے ہیں ،آنکھ سے دیکھتے ہیں ،ہاتھ سے چھوکر محسوس کرتے ہیں ۔پھر اِن تینوں طریقوں سے ہمیں جو معلومات حاصل ہوتی ہیں اُس کا تجزیہ کرتے ہیں اور جو جواب حاصل ہوتا ہے ۔ اُسے اپنے دماغ میں محفوظ رکھتے ہیں اور زبان اور منہ کے ذریعے اُس حاصل شدہ جواب کو بتاتے ہیں ۔اُسی طرح کمپیوٹر کو بھی ’’کی بورڈ، ماؤس، سی ڈی ڈرائیو یا یو ایس بی پورٹ کے ذریعے معلومات دی جاتی ہے ۔ پھر وہ اِن معلومات کا تجزیہ کرتا ہے اور جو جواب حاصل ہوتا ہے وہ جواب ہمیں مانیٹر یا پرنٹر کے ذریعے بتا دیتا ہے ۔ بس فرق یہ ہے کہ انسان کا دماغ لامحدود ہوتا ہے اور کمپیوٹر کا ایک مخصوص حد تک محدود ہوتا ہے ۔ اب انشاء اﷲ ہم کمپیوٹر کے تمام حصوں کے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے۔
کمپیوٹر کے بنیادی اور اضافی حصوں کے نام
کیا ہم نے کبھی غور کیا ہے کہ ہم جو کمپیوٹر چلاتے وہ مختلف چیزوں یا حصوں (پارٹس ، parts ) کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہ حصے یا پارٹس ایک ساتھ ملکر ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہیں۔اِن میں سے کچھ حصے تو بے حد ضروری (بنیادی) ہوتے ہیںاور کچھ حصے یا پارٹس ایسے ہیں جو کمپیوٹر کی عملی قوت کو مزید بہتر بناتے ہیں ۔کمپیوٹر کے حصے یا پارٹس یہ ہیں۔
بنیادی حصے ،پارٹس Basic Parts
1 ) سی پی یو CPU
2 ) ہارڈ ڈسک ڈرائیو Hard Disk Drive
3 ) سی ڈی ،فلاپی ڈسک ڈرائیو CD,Floppy Disk Drive
4 ) کی بورڈ ،تختۂ کلید Keyboard
5 ) مانیٹر Monitor
اضافی حصے ، پارٹس Optional Parts
1 ) ماؤس Mouse
2 ) پرنٹر printer
3 ) اِسکینر Scanner
4 ) یو ایس بی پورٹ USB Port
کمپیوٹر کے اِن پُٹ ڈیوائس کے نام
اوپر ہم نے جن چیزوں کے نام ذکر کئے ہیں اُن میں کچھ کمپیوٹر کے ’’اِن پُٹ ڈیوائس‘‘ ہوتے ہیں اور کچھ ’’آوٹ پُٹ ڈیوائس‘‘ ہم یہاں آپ کی آسانی کے لئے انہیں الگ الگ ذکر کردیتے ہیں۔اِن میں اِن پُٹ ڈیواس یہ ہیں۔ 1 ) کی بورڈ،Key Board 2 )ماؤس ،Mouse 3 ) اِسکینر، Scanner 4 ) مائیک، Mic 5 ) لائٹ پن، Light pen 6 ) ویڈیو کیمرہ، Video Camera 7 ) جوائے اِسٹک، Joy Stik
کمپیوٹر کے آوٹ پُٹ ڈیوائس کے نام
کمپیوٹر جس چیزوں کے ذریعے اپنی معلومات ظاہر کرتا ہے اُسے ’’آوٹ پُٹ ڈیواس‘‘ کہا جاتا ہے ۔ جن کے نام یہ ہیں۔ 1 ) مانیٹڑ، Moniter 2 ) پرنٹر، Printer 3 ) اِِسپیکر، Speaker 4 ) وی پی ایس، Vps ٹیلی ویژن، اِسکینر Scanner،
سی پی یو یا خاص کمپیوٹر CPU/Main Computer
PC پی سی یعنی پرسنل کمپیوٹر کے سبھی کاموں کو ’’ سی پی یو‘‘ ہی قابو کرتا ہے ۔’’ سی پی یو‘‘ بوکس کے پچھلے حصے میں’’ کی بورڈ، ماؤس، مانیٹر، پرنٹر اور پاور سپلائی‘‘ کے کیبل لگانے کے لئے ساکٹ بنے ہوتے ہیں اور اِس طرح پاور سے جوڑنے کے بعد اِن سب کا’’ سی پی یو‘‘ سے تعلق ہوجاتا ہے ۔ اِس کے ساتھ ساتھ ہارڈ ڈسک ، سی ڈی روم ، مدر بورڈ اور پروسیسر بھی’’ سی پی یو‘‘کے اندر ہوتے ہیں۔ ’’سی پی یو‘‘ یا کمپیوٹر دو شکل میں آتا ہے ۔ڈیسک ٹاپ اور ٹاور ٹاپ لیس۔ اِن دونوں میں سے ڈیسک ٹاپ والا ’’سی پی یو‘‘ مانیٹر کے نیچے رکھا جاتا ہے اور ٹاور ٹاپ لیس والا ’’سی پی یو‘‘ مانیٹر کے ساتھ رکھا جاتا ہے۔’’سی پی یو‘‘ میں تین اسٹیج ہوتی ہوتی ہیں۔اے ایل یو ALU ، میموری یونٹ اور کنٹرول یونٹ۔جب ہم ’’کی بورڈ‘‘ یا ’’ماؤس‘‘ سے کوئی ’’کمانڈ‘‘ دیتے ہیں تو سب سے پہلے سگنل ’’کنٹرول یونٹ‘‘ میں آتا ہے ۔ اِس کے ساتھ ہی یہ سگنل ’’میموری یونٹ‘‘ اور ’’اے ایل یو‘‘ کو بھی چلا جاتا ہے ۔ ’’میموری یونٹ‘‘ اِس سگنل کو اپنے اندر ’’اسٹور‘‘ (محفوظ) کر لیتی ہے اور پہلے سے ’’اسٹور‘‘ ڈیٹا کو بھی اسکرین پر دیکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ دوسری طرف اے ایل یو میں دی گئی ’’کمانڈ‘‘ کا پروسیس ہوتا ہے اور پھر سگنل واپس ’’کنٹرول یونٹ‘‘ میں آتا ہے اور ’’میموری یونٹ‘‘ کی مدد سے ’’آوٹ پُٹ‘‘ میں چلاجاتا ہے یعنی ہمارے مانیٹر کی اسکرین پر ظاہر ہوجاتا ہے ۔یہ تمام کام ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں ہوجاتا ہے ۔
سی پی یو بوکس کے سامنے کا حصہ
اب ہم ہمارے کمپیوٹر کے سی پی یو کے سامنے کے حصہ کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے ۔
1 ) پاور آن / آف Power on/off
عام طور پر کمپیوٹر میں’’سی پی یو بوکس‘‘ کے سامنے کی طرف بجلی کا ’’آن /آف سوئچ‘‘ لگا ہوتا ہے۔کبھی کبھی یہ سوئچ کمپیوٹر کے سسٹم یونٹ بوکس کے ایک سائیڈ میں یا پیچھے کی طرف بھی لگا ہوتا ہے ۔ یہ اِس بات پر منحصر کرتا ے کہ کمپیوٹر کس کمپنی کا ہے اور اُس کا کون سا ماڈل ہے۔
2) ری سیٹ بٹن Reset Button
بجلی بند کئے بغیر کمپیوٹر بند کر کے چالو کرنا ۔اِس بٹن کے ذریعہ آپ اپنے کمپیوٹر کو دوبارہ چالو کر سکتے ہیں۔اگر کمپیوٹر بغیر کسی وجہ کے آپ کی کسی کمانڈ کا جواب نہیں دیتا تو آپ ’’ری سیٹ بٹن‘‘ استعمال کر سکتے ہیںاور کمپیوٹر کو دوبارہ اسٹارٹ کر سکتے ہیں۔ ’’ری سیٹ بٹن‘‘ کا استعمال کرنے سے جو کام آپ اب تک کر چکے ہیں اُن پر پانی پھر جاتا ہے ۔ اِس لئے اِس بٹن کا استعمال بہت مجبوری میں ہی کرنا چاہیئے۔
3 ) لائٹرس Display Leds
کمپیوٹر کے ’’سی پی یو بوکس‘‘ کے آگے کے پینل پر مختلف رنگوں کی لائٹیں لگی ہوتی ہیں۔ اِس میں پاور آن /آف کی سگنل کی لائٹیں اور ہارڈ ڈسک کی لائٹیں ہوتی ہیں۔اگر سی ڈی ڈرائیو ہو تو اُس کی بھی لائٹیں ہوسکتی ہیں جو Read اور write کرتے وقت یا کام کرتے وقت علامتی طور پر نشاندہی کرتی ہے۔
4 ) یوایس بی پورٹ USB Port :
ہمارے کمپیوٹر کے ’’سی پی یوبوکس‘‘ میں آگے کی طرف آج کل دو ’’یو ایس بی پورٹ‘‘ USB Port ساکٹ لگے ہوتے ہیں ۔ جس میں اپنا ’’پین ڈرائیو‘‘ یا ’’یوایس کارڈ‘‘ جسے عام طور سے ’’جی بی‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔’’پین ڈرائیو‘‘ ہم سیدھے سیدھے اِس ساکٹ میں لگا سکتے ہیں اور ’’یو ایس کارڈ‘‘ یعنی ’’جی بی‘‘ سپورٹر میں لگا کر اِس ساکٹ میں لگا سکتے ہیں اور اپنا ’’ڈیٹا‘‘ کمپیوٹر سے ’’پین ڈرائیواور یوایس کارڈ‘‘ میں ٹرانسفر کرسکتے ہیں اور اُن میں سے کمپیوٹر میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔
سی پی یو بوکس کے پیچھے کا حصہ
ہمارے کمپیوٹر کے ’’سی پی یو بوکس‘‘ کے آگے کے حصے کے بارے میں ہم جان چکے ہیں ۔ اب انشاء اﷲ ’’سی پی یو بوکس‘‘ کے پیچھے کے حصے کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔’’سی پی یو بوکس‘‘ کے پیچھے جو ساکٹ ہوتے ہیں اُن کے نام یہ ہیں۔ 1 ) کی بورڈ پورٹ، 2 ) ماؤس پورٹ، 3 ) کیمونیکشن پورٹ، 4 ) پرنٹر پورٹ، 5 ) یو ایس بی پورٹ، 6 ) اسکینر پورٹ، 7 ) ساونڈ پورٹ، 8 )وی جی اے پورٹ۔اب ہم اِن کے بارے میں تفصیل سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
1 ) کی بورڈ پورٹ Key Board Port :
اِس ساکٹ میں ہم ’’کی بورڈ‘‘ کے وایئر کی پن لگا کر اپنے کمپیوٹر سے ’’کی بورڈ‘‘ کو جوڑ دیتے ہیںاور ہمارا ’’کی بورڈ‘‘ کام کرنے لگتا ہے۔
2 ) ماؤس پورٹ Mouse Port :
اِس ساکٹ میں ہم ماؤس کے وایئر کی پن لگا کر اپنے ماؤس کو اپنے کمپیوٹر سے جوڑدیتے ہیں اور ماؤس کام کرنے لگتا ہے۔
3 ) کمیونیکشن پورٹ
اِس ساکٹ کے ذریعے ہم اپنے مانیٹر کو اپنے کمپیوٹر سے جوڑ سکتے ہیںاور اپنے کمپیوٹر پر ہونے والی ہر کاروائی کو اپنے مانیٹر پر دیکھ سکتے ہیں۔
4 ) پرنٹر پورٹ
اِس ساکٹ کے ذریعے ہم اپنے پرنٹر کو اپنے کمپیوٹر سے جوڑ سکتے ہیںاور کسی بھی چیز کا ’’پرنٹ‘‘ کمپیوٹر کو ایک ’’کمانڈ‘‘ دے کر آسانی سے ’’پرنٹر‘‘ پر نکال سکتے ہیں۔
5 ) یو ایس بی پورٹ
اِس کے بارے میں ہم ’’سی پی یو بوکس‘‘ کے اگلے حصے کے بارے میں بتاتے وقت تفصیل سے بتا چکے ہیں۔
6 )اِسکینر پورٹ
اِس ساکٹ سے ہم اپنے اسکینر کا وایئر اپنے کمپیوٹر سے جوڑ کر کسی بھی تصویر یا کسی بھی ڈاکیومنٹ کو ’’اسکین‘‘ کر کے اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
7 ) ساونڈ پورٹ
اِس ساکٹ میں ہم اپنے اسپیکر کا وایئر لگا کر اُسے ہمارے کمپیوٹر سے جوڑ سکتے ہیں اور اِس کے ذریعے ہم کمپیوٹر کے اندر کے ہر ’’آڈئیو‘‘ اور ہر ’’ویڈیو‘‘ کی آواز اپنے اِسپیکر میں سن سکتے ہیں۔یہ پہلے کے کمپیوٹر میں نہیں آتا تھا لیکن آج کل تو ہر نئے کمپیوٹر میں ہوتا ہے۔
8 ) وی جی اے پورٹ VGA Port
یہ ’’ویڈیو گرافک ایڈاپٹر‘‘ Video Graphic Adapter کا مخفف ہے۔اِس کے ذریعے ہم اپنے ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
سی پی یو کے اندر ہارڈ ویئر کمپیونینٹ
ہم نے ’’سی پی یوبوکس‘‘ کے باہر کے آگے اور پیچھے کے بارے میں تفصیل سے جان لیا ہے ۔ اب انشاء اﷲ ’’سی پی یو‘‘ کے اندر کے بارے کچھ تفصیل جان لیتے ہیں ۔’’سی پی یو‘‘ کے اندر مندرجہ ذیل ہارڈ ویئر کمپونینٹ ہوتے ہیں جو ’’سی پی یو‘‘ کے اجزاء کہلاتے ہیں۔1 ) مدر بورڈ، 2 ) ہارڈ ڈسک، 3 ) ریم، 4 ) پروسیسر، 5 ) سی ڈی ڈرائیو،6 ) فلاپی ڈرائیو،7 ) پاور سپلائی، 8 ) وی جی اے کارڈ، 9 ) ساؤنڈ کارڈ، 10 ) وی جی اے کارڈ،11 ) لین Lan کارڈ، 12 ) ویب کیم، 13 )کییچر کارڈ یا ٹی وی ٹیونر کارڈ۔
(مضمون جاری ہے ،اگلی قسط انشاء اللہ اگلی سوموار کو شائع کی جائے گی)