بانڈی پورہ//ضلع بانڈی پورہ میں جمعہ کے روز کورونا وائرس میں مبتلاء ایک دکاندار کیخلاف خودکوقرنطینہ نہ کرنے کی پاداش میںکیس درج کیاگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ دکاندارکیخلاف مقررہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے پرکارروائی عمل میں لائی گئی ۔ بانڈی پورہ میں ایک دکاندار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُسے گھر میں قرنطین ہونے کو کہا گیاتھا لیکن اس کے برعکس مذکورہ کورونامتاثرہ دکاندار کو کلوسہ علاقے میں اپنے دکان پر پایا گیا۔اسکی اطلاع ملتے ہی حکام نے فوراً حرکت میں آکر دکان کو سیل کرنے کیساتھ ساتھ مذکورہ دکاندار کیخلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کیس درج کیا۔حکام نے کہا کہ دکاندار کے رابطے میں آنے والوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ دکاندارکیخلاف مقررہ قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے پرکارروائی عمل میں لائی گئی ۔