نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے سرحدی علاقہ کلال کی عوام نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں مواصلاتی سروس فراہم کی جائے تاکہ عام لوگ آسانی سے اپنے رشتہ داروں کیساتھ رابطہ قائم کر سکیں ۔مکینوں نے بتایا کہ حالیہ کئی عرصہ سے علاقہ میں ریلانس جیو مواصلاتی کمپنی کی جانب سے ایک موبائل ٹاور بنایا گیا ہے تاہم اس پر ابھی تک سروس بحال نہیں کی گئی ۔مقامی سرپنچ نے بتایاکہ ایک برس قبل مواصلاتی کمپنی کی جانب سے ایک موبائل ٹاور بنایا گیا تھا لیکن ابھی تک اس پر سروس بحال ہی نہیں کی جاسکی ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ کی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل سروس جلداز جلد بحال کی جائے ۔