کپوارہ//کلاروس کپوارہ میں پل نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری پرائمری اسکول میں زیرتعلیم طلبہ کوسخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے،جس کی وجہ سے والدین میں انتظامیہ کیخلاف سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔ مقامی لوگو ں کا کہنا ہے سنگیٹی نا ڑ کلاروس میں ایک سرکاری پرائمری سکول کئی سالو ں سے قائم ہے تاہم سکول اور گائو ں کے درمیان ایک بڑا نالہ گزرتا ہے ۔سکول میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ نالہ پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بارشو ں کے دوران ،ان کے بچے سکول نہیں جا پاتے ہیں کیونکہ مذکورہ نالہ میں پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے اور اگر دوران سکول بارشو ں کا سلسلہ شروع ہوا تو ان کے بچے سکول میں ہی پھنس جاتے ہیں ۔والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بارشو ں کے دوران ان کے بچے کئی روز تک سکول نہیں جاپاتے جس کے باعث ان کے بچو ں کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ۔والد ین کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ دو دہائیو ں سے جاری ہے اور آج تک ہر حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس نالہ پر ایک پل تعمیر کیا جائے تاکہ ان کے بچو ں کو سکول آنے جانے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن آج تک کسی بھی حکومت نے ہمارے مطالبے پر کوئی غور نہیں کیا بلکہ الیکشن کے دوران ووٹ حاصل کر کے غائب ہوگئے ۔والدین کا کہنا ہے کہ آج بھی ان کے بچو ں کو سکول جانے کے لئے نالہ کے بیچ سے گزرنا پڑتا ہے اور ایک سنگین معاملہ ہے۔والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک طرف نالہ پر پل نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بچو ں کا مستقبل دائو پر ہے تو دو سری طرف سکول میں زیر تعلیم 90طلبہ کے لئے دو اساتذہ تعینات ہیں جن میں ایک کو کووِ ڈ – 19کی ڈیو ٹی پر تعینات کیا گیا اور سکول میں 90طلبہ کو پڑھانے کے لئے محض ایک استاد ہے ۔والدین نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ نالہ پر ایک پل کا کام ہاتھ میں لیں اور مذکورہ سکول میں مزید اساتذہ کو تعینات کیا جائے ۔اس حوالہ سے چیف ایجوکیشن آفیسر کپوارہ عبدالمجید فانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ آج تک معاملہ ان کی نو ٹس میں نہیں لایا گیا لیکن وہ زونل ایجوکیشن آفیسر کو پرائمری سکول سنگیٹی نا ڑ کلاروس بھیجیں گے اور وہ وہا ں صورتحال کاجائزہ لیں گے تاکہ معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کی نو ٹس میں لاکر سکول میں زیر تعلیم طلبہ کے مشکلا ت کا حل نکالا جائے گا ۔