لندن//کشمیری نڑاد برطانوی پارلیمنٹیرین نصرت غنی نے برطانیہ کی تاریخ میں پہلی مسلمان خاتون وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اعزاز حاصل کرنے کے بعد نصرت غنی نے ٹویٹ کیا کہ وہ پہلی مسلم خاتون وزیر بننے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انھوں نے پہلی بار مسلمان خاتون وزیر کی حیثیت سے ہاوس آف کامن ڈسپیچ باکس میں اپنی تقریر کی وڈیو بھی شیئرکی۔ نصرت غنی کو ٹرانسپورٹ وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے جو وہاں کی اہم ترین وزارتوں میں سے ایک ہے۔نصرت غنی پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئے ایک کشمیری خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔