نیویارک//امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے فرزند ٹرمپ جونیئر کو بدھوار کواس وقت ہزیمت کاسامناکرناپڑاجب انہوں نے ایک غلط عالمی نقشہ پوسٹ کیا جس میں ریپبلکن پارٹی کے حامی ممالک کو سُرخ رنگ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی ممالک کو نیلے رنگ میں ظاہر کیا گیا ۔نقشہ میں کشمیر اور شمالی مشرقی ریاستوں کو چھوڑ کر بھارت کو نیلے رنگ میں دکھایا گیا۔جونیئرٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پوسٹ میں منگلوار کو لکھا،’’بالآخر میں نے اپنے انتخابی پیش گوئی کونقشے پرظاہر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے صدارتی چنائو کی ووٹنگ منگل کو ہورہی تھی اور جونیئر ٹرمپ یہ باور کرانے کی کوشش کررہے تھے کہ پوری دنیا امریکی صدردانالڈ ٹرمپ کی حامی ہے ۔نقشے میں انٹارکٹا سمیت تمام ممالک کوکیلی فورنیا، بھارت، لائبریا، میکسیکو کے بغیر سرخ رنگ میں دکھایا گیاجبکہ کیوبا اور چین کو ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں کے طور دکھایا گیا۔بھارت کو بھی نیلے رنگ میں دکھایا گیالیکن جموں کشمیراور شمال مشرقی ریاستوں کو چھوڑ کر۔بھارت کے سرحدی حدود بھی نقشے میں غلط طور ظاہر کئے گئے ۔سماجی میڈیا پرٹرمپ جونیئرکوکشمیراور شمال مشرقی ریاستوں کو بھارت سے الگ ظاہر کرنے پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔جموں کشمیرکے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹوئٹر پرلکھا،’’کسی کو اس کے رنگدار پنسل اُس سے چھین لینے چاہیے ۔‘‘کانگریس رہنما ششی تھرور نے لکھا،’’نریندر مودی کی ٹرمپ سے محبت کی قیمت،کشمیراورشمال مشرق بھارت سے جدا‘‘۔