کشتواڑ//انڈین آرمی کی جانب سے نوجوان ذہنوں کو تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور انہیں انڈور کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے فوج نے ضلع کشتواڑ کے خطہ سوندر میں ایک شطرنج مقابلہ منعقد کیا۔مقابلہ میں کل ملا کر 25نوجوانوں نے کافی خوشی سے شرکت کی ۔شرکا نے اس میں شوق و شوکت سے شرکت کی۔انڈین آرمی نے اس مقابلہ سے نوجوانوں کو ایک موقعہ فراہم کیا جنھوں نے اس ایوئینٹ میں دوستانہ ماحول میں شرکت کی۔انہوں نے فوج کا علاقہ کے نوجوانوں کو ٹیلنٹ نکھارنے کے لئے موقعہ فراہم کرنے کے لئے شُکریہ ادا کیا۔مقابلہ کا اختتام فاتح میں انعامات کی تقسیم کاری اور شرکا میں حوصل افزائی انعامات کے ساتھ کیا گیا ۔نوجوانوں نے یہ ایوئینٹ منعقد کرنے پر شاد مانی کا اظہار کیا ۔