کشتواڑ// منصور مٹوکشتواڑ کیمسٹ و ڈ ر گسٹ ایسو سی ایشن کے صدر منتخب ۔ایسو سی ایشن کی جانب سے اس سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس زیر قیادت چیئر مین کیمسٹ و ڈر گسٹ ایسو سی ایشن اشوک گپتا ڈاک بنگلہ منعقد ہوا۔ جس میںایسو سی ایشن کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میںاتفاق رائے سے منصور مٹوکو صدر ، بھارت بھوشن گپتا کو نائب صدر ،سُریندر سنگھ بھنڈاری کو جنرل سیکرٹری ، منشی ٹھاکور کو سیکرٹری،وجے شرما کو بطور خزانچی منتخب کیا گیا ۔کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران میں فاروق احمد،فردوس احمد، مسعود احمد، اعجاز کچلو، سنیل کمار، عباس ملک، امبوجا ڈوگرہ ،موہن لعل و دیگران شامل ہیں۔نو تشکیل شدہ تنظیم نے طبقہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوا فروشوں کو درپیش مشکلات مناسب پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے اور اس کے ازالہ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔