کشتواڑ//ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے بائز ہائر سیکنڈری سکول میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی ابرار چودھری مہمان خصوصی تھے جبکہ اے ڈی سی کشوری لعل مہمان ذی وقار تھے۔اے سی آر کشتواڑ قیصر بھوانی ،ڈی ایس ڈبلیو او فلیل سنگھ،سی ایا یچ او ڈاکٹر سنجے سین، کمانڈنٹ سی آر پی ایف 52ویں بٹالین،کمانڈنٹ سی آئی ایس ایف 7 ویںریزرو بٹالین،دیگر ضلع افسراں و رضاکاروں کی ایک تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔پروگام کا افتتاح ایس ایس پی کشتواڑ نے رسمی طور پر کیا جنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس خطہ میں سب سے زیادہ ڈیزاسٹر حادثات، زلزلوں، پسیاں گر آنے وغیرہ ہیں اور سماج کے مختلف طبقوں کو اس سلسلہ میں ہمہ جہت کوششیں کرکے ان کے خطرات کو کم کرنا ہوگا۔انہوںنے پولیس، سول انتظامیہ، رضاکاروں ،این جی اوز اور عام لوگوں کو ایسے پروگراموں میں شامل کرنے لوگوں کو آفات سماوی سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے عام لوگوں کو ایسے کیپسٹی بلڈنگ پروگراموں سے استفادہ لینے پر زور دیا ،تاکہ ضرورت کے وقت وہ لوگوں کی مدد کرسکیںگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے متعلق بنیادی جانکاری حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے صورتحال سے موثر ڈھنگ سے نمٹا جا سکے۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، ایس ڈی آر ایف ٹیم ،ریڈ کراس کے رضا کاروں کے ریسورس پرسن نے ڈیزاسٹر پر عملی جانکاری دی اور اس سلسلہ میں نکڑ ، ناٹک بھی پیش کیا۔