کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں محکمہ مال کے افسروں و اہلکاروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں محکمہ مال کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی سی ،اے سی آر، ایس ڈی ایم چھاترو ،مڑواہ کے علاوہ تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں ، گرداوروں اور پٹواریوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے ضلع میں سرکاری اراضی، کاہچرائی زمین ۔جنگلاتی زمین کی بے دخلی کے بارے میں حالیہ رتبہ حاصل کیا۔انہوں نے عہد یداروں کو ناجائز تجااوزات کے خلاف مہم میں سرعت لانے کی ہدایت دی اور اس میں فی ہفتہ 10کنال اراضی کا ہدف مقرر کیا گیا ۔اسکے علاوہ انہوں نے ضلع میں جمعبندی اور گرداوری کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں کو ناجائز تجوازات ہٹانے اور سرکار ی زمین کو بحال کرنے کیلئے اپنی کاروائیوںمیں سرعت لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور سے تعمیر کئے گئے کاروباری ڈھانچوں کو فوری طور گرانے کی ہدایت دی اور ناجائز تجاوزات پر بنائی گئی عامرتوں کا کام روکنے کی ہدایت دی۔انہوں نے ضلع میں جمعبندی اور گرداوری کا کام بر وقت مکمل کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے متعلقہ اہلکاروں سے اپنے اپنے پٹوار حلقہ میں ایک ہینڈ بُک بنانے کی ہدایت دی ،جس میں متعلقہ حلقہ کے پٹوار سرکل کا ریکارڈ درج ہو تاکہ اسے کسی بھی وقت دستیاب کیا جا سکے۔انہوں نے تمام افسروں سے کے سی سی کے تحت التوا میں پڑے بقایا کام کو ہفتے کی مدت کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت دی۔دریں اثنا، اے ڈی سی نے افسروں ، اہلکاروںکو ہدایت دی کہ وہ اسٹیشن نہ چھوڑیں اور ملازمین کی رجسٹریشنABEAS کے تحت یقینی بنانے اور دفاتر میں بائیو میٹرک سسٹم لاگو کرنے کی ہدایت دی۔