کشتواڑ//کشتواڑسے جمعہ کے روز 86 عازمین کو سفر محمود کے لئے روانہ کیا گیا۔ان عازمین کو کشتواڑ سے سرینگر براستہ سنتھن ۔اننت ناگ روانہ کیا گیا ،جہاں سے یہ عازمین بین الاقوامی اُڑان کے ذریعہ سالانہ حج کے لئے روانہ ہونگے۔ممبر اسمبلی اندروال جی ایم سروڑی، ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا ،امام جامع مسجد کشتواڑ فاروق کچلو کے علاوہ سینئر سول و پولیس افسران اسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ انسٹیچوٹ کشتواڑ میں موجود تھے، جہاں سے ان عازمین کو سفر محمود کے لئے روانہ کیا گیا۔ سفر کے دوران عازمین کے ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع سے امسال 128۔عازمین کا فریضہ حج انجام دینے کی توقع ہے۔