کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے وارڈ 13میں آگ کی ہولناک واردات میں رہایشی مکان مکمل طور خاکستر ہوگیا جس میںلاکھوں روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صبح دس بجے کے قریب راشد لون کے مکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کے سبب لگا جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان میں پھیل گیا۔ واقع کہ خبر پھیلتے ہی پولیس مقامی لوگ ، ریڈکراس و محکمہ فائر سروس کے اہلکار آگ پر قابو پانے لگے تاہم سڑکوں پر غلط پارکنگ کی وجہ سے محکمہ فائر سروس کو پہنچے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔ جبکہ آگ کے سبب پہلی منزل مکمل طور جل کر راکھ ہوگئی جبکہ نچلی منزل کو بچالیا گیاتاہم اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہوگیا۔محکمہ فائر سروس کے عہد یدار نے بتایا کہ سڑکوں پرگاڑیوں کی غلط پارکنگ کے سبب کافی مشکلات پیش آئیں جبکہ عوام کو باربارآ گاہ بھی کیا گیا لیکن اسکے باجود لوگ سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کردیتے ہیں ۔