جموں//سرمائی دارالحکومت میں اپنے مطالبات کے حق میں برسر احتجاج فی میل ملٹی پر پزورکر س نے ہفتہ کے روز کرواچوتھ کابرت رکھ کر اپنی کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھی۔فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکر س نے کرواچوتھ کا برت رکھ کریہاں جموں کشمیر میڈیکل ایمپلائزفیڈریشن کے بینر تلے ناظم صحت جموں کے دفتر کے سامنے 62 ویںروز بھی دھرنا دے کر احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میںزبردست نعرے بازی کی ۔ احتجاجی فی میل ہیلتھ ورکرس کا کہنا ہے وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں گزشتہ دوما ہ سے مسلسل ہڑتال پرہیں لیکن انتظامیہ ان کی مانگوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے ۔احتجاجی ورکرس کی سربراہی کر نے والی فیڈریشن کے صدر سشیل سودھن نے بتایا کہ گورنر کے صلاح کار کے ساتھ طے ہوئی میٹنگ آج شام کوہوگئی ، ’امید ہے کہ فی میل ملٹی پرپزورکرس کے مطالبات پر سنجیددگی سے غور کیا جائے گا ‘۔ انہوں نے بتایاکہ میٹنگ میں وجب الاداتنخواہوں کی ادائیگی،رینک پرموشن ،ایس آر او 20 میں ترمیم اور ڈی پی سی زمرے کے لئے بھرتی عمل شروع کرنا جسے مطالبات پر بات چیت ہوگی اور امیدکی جا رہی ہے کہ میٹنگ سود مند ثابت ہو گی ۔