اشرف چراغ
کپوارہ//چلہ کلان نے جہا ں اہل وادی میں اپنے سخت تیور دکھائے وہیں شمالی ضلع کپوارہ میں چلہ کلان کے آخری ایام مشکل سے گزر رہے ہیں ۔حالیہ بھاری برف باری کے بعد ضلع انتظامیہ نے تمام علاقوں کی سڑکو ں سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا اور ان میں سرحدی علاقہ کیرن اور مژھل بھی شامل ہے کی سڑکو ں کو جمعرات کے روز گا ریو ں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا تاہم چوکی بل کرناہ سڑک پر محکمہ بیکن کی جانب سے برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے اور اس بیچ ضلع انتظامیہ نے ہنگامی بنیادو ن پر کرناہ سے 3نازک مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاج کے لئے کپوارہ لایا جبکہ ایک ڈیڑھ ماہ کی راہدہ بانو دختر شارق احمد جو جب علاج کے لئے کپوارہ لانا تھا تو ہیلی پیڈ پر پہنچتے ہی وہ دم تو ڑ بیٹھی ۔
راہدہ چند روز سے سخت بیمار تھے اور سب ضلع اسپتال ٹنگڈار میں زیر علاج تھی ۔ضلع انتظامیہ نے انہیں کپوارہ لانے کے لئے ہنگامی بنیادو ں پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کی لیکن راہدہ اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی ۔22جنوری کی شب کو بھاری برف باری کے بعد ضلع کے تمام سرحدی علاقوں جن میں کرناہ ،کیرن اور مژھل شامل ہیں کو 5روز کے بعد گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا ۔تازہ برف باری کے بعد مزکورہ سڑکو ں محض ایک روز بعد بند ہوگئی ہیں ۔بیکن محکمہ نے بدھ کے روز ان سڑکو ں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا جس کے بعد مژھل اور کیرن کی سڑکو ں کو جمعرات کے روز گا ڑیوں کی آمد ورفت کے لئے کھول دیا گیا جبکہ چوکی بل کرناہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے ۔تحصیل انتظامیہ کرناہ کا کہنا ہے کہ اگر جمعرات کی شام تک کرناہ چوکی بل سڑک سے برف ہٹانے کا کام مکمل کیا گیا تو ا سکے بعد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔