بنگلور//کرناٹک میں جاری بحران کو دیکھتے ہوئے کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) مخلوط حکومت کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی اپنے عہدہ سے استعفی دے کر ریاست کی باگ ڈور سینئر کانگریسی لیڈر ملک ارجن کھڑگے کو سونپ سکتے ہیں تاکہ ریاست کی 13 ماہ پرانی کانگریس -جنتا دل دل (ایس )مخلوط حکومت کو کسی بھی طرح بچایا جا سکے۔کانگریس کے اعلی سطحی ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں یہ تجویز سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی دیو گوڑا نے کانگریس کے سربراہ سونیا گاندھی کو دی ہے تاکہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پیدا کئے گئے بحران کا سامنا کیا جا سکے۔خیال رہے ریاست میں مخلوط حکومت کے 13 ممبران اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گوڑا نے کل رات اس معاملہ میں مسز گاندھی سے رابطہ کر کییہ مشورہ دیا اور یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ان کی پارٹی مسٹر کھڑگے کو حمایت دے گی تاکہ کسی بھی حالت میں بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ مسز گاندھی نے رات ہی پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ بلائی جس میں مسٹر گوڑا کیے نام کی تجاویز پر غور کیا گیا اور مسٹر کھڑگے کو کرناٹک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ریاست میں مخلوط حکومت کو بچایا جا سکے۔ابھی تک ریاست کی سیاست سے دوری بنائے رکھنے والے مسٹر کھڑگے نے پارٹی کے کچھ غیرمطمئن ممبران اسمبلی سے رابطہ کر کیان کے مسائل جاننے کی کوشش کی ہے۔ اگرچہ ان 13 اراکین اسمبلی کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے ہیں۔یو این آئی