اشرف چراغ
کپوارہ// درد پورہ کرالہ پورہ کپوارہ میں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی کے 2ٹرانسفارمر خراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔سماجی کارکن جا وید احمد میر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ با غ محلہ اور ستہ بوئن میں نصب بجلی کے الگ الگ ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماہ سے خراب پڑے ہیں۔محکمہ بجلی نے اگر چہ ان ٹرانسفارمر وں کو کئی بار ٹھیک کر کے لایا تاہم یہ بجلی ٹرانسفارمر پھر خراب ہوئے۔ان کا کہناتھا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ علاقے شام ہوتے ہیں گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو ہر طرح کے مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور باغ محلہ اور ستہ بوئن کے خراب شدہ بجلی ٹرانسفارمروں کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کریں۔