جموں //پردیش کا نگر یس کمیٹی نے مانگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلائنس جنرل گروپ انشورنس کے سلسلہ میں مکمل تحقیقات کر کے ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے ۔ریاستی گور نر ستیہ پال ملک کی جانب سے رشوت کی وجہ سے دو بڑے پروجیکٹوں کو منسوخ کرنے کے عمل کی تعریف کرتے ہو ئے پارٹی ترجمان رویندر شرما نے کہا کہ گور نر انتظامیہ کو چائیے کہ ان دونوں پروجیکٹوں کی عمل آواری کے سلسلہ میں ہو ئی رشوت خوری اور مبینہ بد اعنوانیوں میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی شروع کی جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ان دونوں پروجیکٹوں کی عمل آواری کے سلسلہ میں دو منتخب کمپنیوں کو کام دیا گیا تھا جس کی جانچ کروانا اشد ضروری ہو چکا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گورنر انتظامیہ کو چائیے کہ وہ ریاستی احتساب کمیشن کو پوری طرح سے بااختیار بنائیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس سے قبل تمام حکومتوں نے ریاستی احتساب کمیشن کو کمزور بنایا ہے ۔علاوہ ازیں یوتھ کانگریس کارکنان نے شہیدی چوک جموں میں بدعنوانی مخالف احتجاجی کیااورسی بی آئی کے ڈائریکٹرکوعہدے سے ہٹانے کے خلاف مرکزی حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔