نگروٹہ // جموں۔پونچھ حلقہ کے پارلیمانی انتخاب کے کانگریسی امیدواررمن بھلا نے بدھ کے روز یہاں متعدد مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔ایک پریس بیان کے مطابق ڈنسال، بڈسو ،کنیالہ، کورگا،کسانپور، چھرالہ علاقوں میں بھلا کو لوگوں کی بھاری جمعیت نے یقین دلایا کہ وہ کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ بھلا کے ہمراہ سابقہ ایم ا یل سی ٹھاکور شو دیو سنگھ ،مدن موہن دھوبے،بلوان سنگھ ، سوما دیوی، انگریز سنگھ ، نرائن دت شرما ،موہن لعل شرما ، بشیر احمد، ڈاکٹر پرمانند شرما ، بلاک ، وارڈ صدور اور سرپنچ و پنچ وں کے علاوہ پارٹی کے متعدد لیڈران بھی تھے۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے رمن بھلا نے لوگوں خصوصاً نوجوانوں سے ریاست میں بہتر بدلائو کے لئے آگے آنے کی اپیل کی،جسے بی جے پی کی غلط حکمرانی کے دوران زک پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو نوجوانوں کی کافی ضرورت ہے،تاکہ تینوں خطوں کی یکسان ترقی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بی جے پی کے کھوکھلے دعووں سے تنگ آچُکے ہیں اور کانگریس کی طرف نظر لگائے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام دوستانہ ہونے کی وجہ سے کانگریس ہی ملک کا واحد متبادل ہے ۔