نئی دہلی//سال 2008 میں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی چائنا (سی پی سی )کے درمیان ہوئے معاہدے کی جانچ کا مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ کے سلسلے میں بدھ کو ایک عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔عرضی دائر کرکے کانگریس اور سی پی سی کے درمیان ہوئے اس معاہدے کی اصلیت کی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے )سے جانچ کرانے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیاگیا ہے ،جس میں اعلی سطحی اطلاع اور تعاون کے لین دین کے سلسلے میں اتفاق ہوا تھا۔عرضی گزار مسٹر ششانک شیکھر جھا اور مسٹر سیویو راڈرگس سے آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت یہ مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے کانگریس اور سی پی سی کے درمیان معاہدے کی تفصیل کو اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر جھا پیشہ سے وکیل ہیں جبکہ مسٹر راڈرگس گوا کرانیکل کے ایڈیٹر ان چیف ہیں۔عرضی گزاروں نے کانگریس،پارٹی صدر سونیا گاندھی ،سابق صدر راہل گاندھی اور مرکزی حکومت کو فریق بنایا ہے ۔عرضی گزاروں نے عدالت سے اس معاملے میں غیر قانونی سرگرمی(روک تھام )قانون ،1967 کے تحت این آئی اے جانچ کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔یواین آئی