عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پولیس نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے سوپور علاقے میں کالعدم تحریک حریت کے ارکان سے منسلک متعدد مقامات پر تلاشی لی۔ حکام نے بتایا کہ مربوط تلاشی غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ کی دفعہ 10 اور 13 کے تحت ایک کیس کی جاری تحقیقات کا حصہ تھی اور یہ ظفر اسلام عرف ید اللہ پیر، لطیف احمد کالو اور محمد اشرف ملک کے گھروں اور احاطے میں کی گئی۔عہدیدار نے بتایا کہ یہ مشق ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں سوپور یو اے پی اے خصوصی جج کی عدالت سے درست تلاشی وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران متعلقہ مواد اور الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال کی گئی اور مزید قانونی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔