راجوری//پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طلباء نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کالج کیمپس میں جموں کشمیر بنک برانچ کھولی جائے ۔ عاقب وانی نے کہا کہ طلباء کو بنک جانے کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے لیکن کالج انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کیمپس میں بنک برانچ کھولنے میں سنجیدہ نظر نہیںآرہی ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف امتحانات اور دیگر داخلے وغیرہ کرانے کے لئے طلباء کو براہ راست بنک سے رابطہ کرنا پڑتا ہے اور کالج کیمپس میں بنک برانچ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو پورا دن ضائع کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے اپیل کی کہ کالج کیمپس کے اندر بنک شاخ کھولی جائے ۔