نئی دہلی//کانگریس نے پارٹی کے سینئر لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کا صدر اعلان کردیا ہے ۔پارٹی نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے مسٹر سدھو کو پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کا صدر بنانے کو منظوری دی ہے ۔ پارٹی نے اس کے علاوہ پنجاب میں چار ایکزکیوٹیو صدر بھی مقرر کئے ہیں۔ یہ محترمہ سنگت سنگھ گلجیاں، سکھوندر سنگھ ڈینی، پون گوئل اور کلجیت سنگھ ناگرا ہیں۔ یہ تمام تقرریاں فوری اثرات سے نافذالعمل ہوں گی۔پارٹی نے مسٹر سنیل جاکھڑ کی جگہ پر مسٹر سدھو کو پنجاب کانگریس کی ذمہ داری سونپی ہے ۔پارٹی نے کہاکہ مسٹر ناگرا سکم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں پارٹی کے انچارج بنے رہیں گے ۔