جموں//گورنر ستیہ پال ملک سے جموں میں کئی سیاسی اور سماجی شخصیات و وفود نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں،چئیر پرسن جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی ، پرمود جین ، قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ، ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس کے علاوہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والے طلباء ،اور ڈوگرہ ،سوابھیمان سنگٹھن شامل ہیں ۔چئیر پرسن جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ واٹر ریسورسز ریگولیٹری اتھارٹی ، پرمود جین نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ پرمود جین نے ریاست کے آبی ذخائیر کو عمدہ طریقے سے سنبھالنے کیلئے اتھارٹی کی طرف سے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے پانی کے بہتر استعمال اور لوگوں میں پانی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔ ادھرجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل کمار سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔۔ اس دوران ایم ایل سی ظفر اقبال منہاس نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ منہاس نے ریاست کی کلہم ترقی اور بالخصوص شوپیاں ضلع کے ترقیاتی معاملات کے بارے میں گورنر کو روشناس کیا ۔ انہوں نے شوپیاں میں اہم ترقیاتی کاموں کو منظوری دینے کیلئے گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔ ظفر اقبال منہاس جو کلچرل اکیڈمی کے نائب صدر بھی ہیں ، نے اس موقعہ پر گورنر کو اکیڈمی سے متعلق چند اہم معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ ادھرکپواڑہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 32 طلاب پر مشتمل ایک گروپ جو پنجاب میں تواریخی اور ثقافتی اہمیت کے مقامات کا دورہ کرنے کے بعد واپس پہنچے ہیں نے راج بھون جموںمیں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور دورے کے اپنے تجربات سے اُنہیں آگاہ کیا۔ طلاب کے ہمراہ اُن کے دو اساتذہ محمد مقصود اور جاویدہ بیگم کے علاوہ فوجی افسر کیپٹن راجیش تیواڑی بھی تھے ۔ گورنر نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کو کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں مواقع دستیاب کرانے کے لئے کئی اقدامات شروع کئے ہیں۔گورنر نے طلاب کو تحائف بھی دئیے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ادھرڈوگرہ سوابھمان سنگٹھن کا ایک وفد بانی صدر چودھری لال سنگھ کی قیادت میں راج بھون جمو ں میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا ۔لال سنگھ نے گورنر کواپنی تنظیم کے مقاصد کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوں نے ڈوگرہ شناخت اور ڈوگروں کے ثقافتی اور تواریخی ورثے کو تحفظ دینے سے متعلق 25نکات پر مشتمل ویژن ڈاکیومنٹ بھی گورنر کو پیش کیا۔ گورنرنے رسانہ کیس میں سی بی آئی سے مزید تحقیقات کرانے ، راجا ہری سنگھ کے جنم دِن کو ریاستی چھٹی کے طور پر اعلان کرنے ، جموں اور کشمیر صوبوں کے درمیان وزیر اعلیٰ کا عہدہ روٹیشنل بنیادوں پر تبدیل کرنا اور جموں و کشمیر اسمبلی میں پی او کے کے لئے مخصوص نشستوں پر انتخابات عمل میں لانے جیسے مطالبات گورنر کے سامنے رکھے۔گورنر نے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ڈی ایس ایس پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کے اقدامات جاری رکھیں۔