پونچھ// ضلع پونچھ کے صدر مقام سے چند ہی کلو میٹر کی دوری پر گائوں میں پیر کے روز شام ساڑھے تین بجے بادل پھٹنے سے نالے میں زبردست تغیانی آگئی جس کی زد میں آکر مقامی لوگوں کی کاشت کی زمینوں اور مکانوں کے جزوی نقصان کی اطلاع ملی ہے ۔واقعہ سے متعلق جانکاری ملنے کے بعدضلع انتظامیہ کے افسران گائوںمیں مکمل جانکاری حاصل کرنے کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک مقامی شری نے بتایا کہ بادل پھٹنے کے بعد نالے میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کچھ مکانوں اور زمینوں کوجزوی نقصان پہنچا ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔