ریاسی// وائس چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ریاسی، ایڈووکیٹ سجرہ قادر نے ضلع ریاسی کے بالمتکوٹ کے مینڈی چسوٹ میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا اور مقامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔ دربار میں ضلعی انتظامیہ کے کئی افسران نے شرکت کی۔دربار کے دوران مقامی لوگوں نے سڑکوں کے رابطوں، سکولوں میں عملے کی کمی، پانی کی فراہمی، بجلی کے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، بینک کی سہولت، پوسٹ آفس، لنک روڈ کی تعمیر، اراضی کے مسائل اٹھائے۔ عوامی اہمیت کے دیگر مسائل کے علاوہ عام لوگوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سکول کی عمارت نہ ہونے، سٹاف کی کمی کی وجہ سے طلباء درختوں کے نیچے پڑھتے ہیں۔ بہت سے محکموں کے لیے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔ انہوں نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور اپنے ساتھ آنے والے افسران کو حقیقی مطالبات کے فوری ازالے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے پسماندہ علاقوں میں منعقدہ عوامی رابطہ پروگراموں میں اٹھائے گئے عوامی شکایات اور لوگوں کے مسائل کے تئیں فوری اور فعال نقطہ نظر کو یقینی بنائیں ۔